دہشتگرد رشید گوڈیل کے روٹ سے آگاہ تھے،ابتدائی تحقیقات
ویب ایڈیٹر :
کراچی : رشید گوڈیل پر حملے کی تحقیقات کیلئے ڈی آئی جی ایسٹ کی سربراہی میں جی آئی ٹی تشکیل دے دی گئی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان نے رشید گوڈیل کی گاڑی پر فائرنگ کی۔
کراچی میں ٹارگٹ کلرز دوبارہ متحرک ہوگئے، رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے کی ابتدائی تحقیقیات سامنے آگئی، پولیس کے مطابق ملزمان رشید گوڈیل کے روٹ سے آگاہ تھے، دو موٹر سائیکل پرسوار چار ملزمان نے ناہید سپر مارکیٹ کےقریب رشید گوڈیل کی گاڑی پرفائرنگ کی، سات گولیاں گاڑی کی پچھلی طرف بائیں جانب سے چلائی گئیں۔
تفتیشی ٹیم کو کرائم سین سے آٹھ خول ملے ہیں، ملزمان نے نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ کی۔ پولیس حکام نے رشید گوڈیل پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی جاری کردی، عینی شاہد سے بیان بھی ریکارڈ کرلیا گیا، جب کہ تفتیش کیلئے ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
تفتیشی ٹیم میں ڈی ایس پی بہادر آباد، ایس ایچ او بہادر آباد شامل ہیں، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ سماء