رشیدگوڈیل کےڈرائیورنےفون پراہلخانہ کو طلاع دیکرجان قربان کردی

ویب ایڈیٹر :


کراچی : بٹ گرام کے عبدالمتین نے کراچی کے رشید گوڈیل پر جان قربان کردی، نائن ایم ایم پستول سے آٹھ فائر ہوئے اور گاڑی کی رفتار سست ہوگئی، اور ڈرائیور نے جان دے دی۔

ایم کیوا یم کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل کے شہید ڈرائیور عبد المتین کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کردی گئی ہے، نماز جنازہ میں رابطہ کمیٹی کے ارکان، کارکنان سمیت اہل محلہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی عبدا لرشید گوڈیل کے شہید ڈرائیور عبد المتین کی نماز جنازہ سی پی برار مسجد شرف آباد میں اداکردی گئی۔ عبد المتین کی نماز جنازہ میں ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی کے ارکا ن عارف خان ایڈ وکیٹ ، عبد القادر خانزادہ ، سابق رکن صوبائی محمود عبد الرزاق ،مقامی سیکٹرو یونٹس کے ذمہ داران، کارکنان ، اہل محلہ سمیت شہید کے ہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان نے شہید کے اہل خانہ کو جناب الطاف حسین کی جانب سے تعزیت و ہمدردی کا پیغام پہنچایا اور واقعہ کی مذمت کی۔ نماز جنازہ کے بعد عبد المتین شہید کا جسد خاکی ان کے آبائی گاؤں بٹ گرا م روانہ کردیا گیا۔ سماء

INTERIOR MINISTER

LINE OF CONTROL

terrorists

SHIREEN MAZARI

Sindh assembly

operation zarb e azb

sartaj aziz

firing incident

chaudhry nisar

general raheel sharif

ceasefire agreement

unprovoked firing

mqm leader

mqm mna

Tabool ads will show in this div