بنی گالہ کےقریب سےدہشتگردگرفتار،کپتان کی سیکیورٹی بھی سخت کردی

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد : بنی گالا کے قریب مسجد سے دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد سکیورٹی خدشات کے پیش نظر تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا، جب کہ سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ تمام ارکان اسمبلی اور وزراء دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہیں۔

تحریک انصاف سیکریٹریٹ کے انچارچ عون چوہدری کے مطابق ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر عمران خان کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے اور بنی گالہ رہائش گاہ اور سیکریٹریٹ میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

تحریک انصاف کے چئیرمین سے ملنے کیلئے آنے والے افراد کی مکمل جانچ پڑتال اور دفاتر میں داخل ہونے والوں کی مکمل تلاشی کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری طرف سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک سماء سے بات چیت کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ تمام ارکان اسمبلی اور وزراء دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہیں، وی وی آئی پیز کیلئے سیکیورٹی پلان کو ازسرنو مرتب کرنا ہوگا۔

انہوں نے مستقبل میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا اور کہا کہ ان تمام کارروائیوں کے پیچھے داعش ہے، پاکستان میں داعش کے خلاف کریک ڈاؤن ضروری ہوگیا ہے، کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور کالعدم لشکر جھنگوی داعش کے ساتھ ہیں۔ سماء

PTI

IMRAN KHAN

INTERIOR MINISTER

TEHREEK INSAF

LINE OF CONTROL

terrorists

BANI GALA

SHIREEN MAZARI

MASJID

Sindh assembly

operation zarb e azb

sartaj aziz

firing incident

rehman malik

chaudhry nisar

general raheel sharif

ceasefire agreement

unprovoked firing

mqm leader

mqm mna

TERRORIST ARRESTED

HIT LIST

Tabool ads will show in this div