گلشن اقبال میں سال کی سب سےبڑی بینک ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج

ویب ایڈیٹر :


کراچی : کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک تیرہ ڈی میں سال کی سب سے بڑی بینک ڈکیتی میں چار ڈاکووں نے ایک کروڑ لوٹ لیئے۔ مزاحمت کرنے پر سیکیورٹی گارڈ کو زخمی کردیا۔ پولیس نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ واردات میں گھر کا بھیدی ملوث ہے۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک تیرہ ڈی میں نجی بینک میں ہوئی سال کی سب سے بڑی بینک ڈکیتی ہوئی، چار ڈاکو بینک میں داخل ہوئے، عملے اور کھاتیداروں کو یرغمال بنایا اور پانچ منٹ میں ہی ایک کروڑ سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ڈاکووں نے مزاحمت کرنے پر سیکیورٹی گارڈ کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ ایس پی گلشن عابد قائم خانی کے مطابق واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس نے حاصل کرلی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ڈاکو صبح سے ہی بینک میں موجود تھا، ڈاکو کے تین ساتھی باسانی باہر کھڑے گارڈ کو یرغمال بناکر بینک میں داخل ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی رقم مہینے میں ایک دو بار ہی بینک میں آتی ہے، ابتدائی تفتیش میں یہ بات واضع ہوتی ہے کہ واردات میں بینک کا عملہ ملوث ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکووں نے باسانی کیشئر سے کوڈ نمبر ڈالواکر لاکرز کھولا اور اس میں موجود ایک کروڑ سے زائد رقم اور سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔

پولیس نے بینک کے باہر کچھ فاصلے سے ایک مسلح شخص کو گرفتار کرکے نائن ایم ایم پستول برآمد کیا ہے۔ سماء

FOOTAGE

TALIBAN

Bank

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div