کپتان نےدبےلفظوں میں جنرل ظہیر الاسلام سےملاقات کااقرارکرلیا
ویب ایڈیٹر :
اسلام آباد : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ دھرنے کے دوران انہوں نے کبھی بھی آئی ایس آئی کے سابق سربراہ ظہیرالاسلام سے ملاقات نہیں کی۔
سماء کے پروگرام میں ندیم ملک سے گفت گو میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے دھرنوں کے دوران کبھی سابق آئی ایس آئی سربراہ جنرل ظیہر السلام سے ملاقات نہیں، تاہم انہوں نے یہ بات گول کردی، دھرنوں کے دوران نہیں مگر اس سے قبل ملاقات کس کھاتے میں گئی۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے صرف آرمی چیف سے ملاقات، جس میں وزیراعظم کے مستعفیٰ ہونے پر گفت گو کی گئی، چیف آف آرمی اسٹاف نے وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ مسترد کردیا تھا۔
عمران خان نے اعتراف کیا کہ ہری پورمیں شکست اس لیے ہوئی کہ ن لیگ کا امیدوار تگڑاتھا، انہوں نے ایم کیو ایم کے کچھ لوگوں سے رابطوں کا بھی انکشاف کیا۔ عمران خان نے ان خیالات کا اظہار سماء کے پروگرام ندیم ملاک لائیو میں گفت گو کے دوران کیا۔ سماء