ڈاکٹرز نے رشید گوڈیل کیلئے باہتر گھنٹے انتہائی اہم قرار دیدئے
ویب ایڈیٹر :
کراچی : لیاقت نیشنل اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رشید گوڈیل کی زندگی کے لیے باہتر گھنٹے انتہائی اہم ہیں، ڈاکٹرز ان کی حالت بہتر بنانے کے لیے اپنی سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں۔
میڈیا سے بات چیت میں اسپتال کے ترجمان انجم رضوی کا مزید کیا کہنا تھا کہ رشید گوڈیل کیلئے72گھنٹے اہم ہیں، رشید گوڈیل کی حالت تشویشناک ہے انجم رضوی کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کا پینل رشید گوڈیل کا علاج کر رہا ہے، ایم کیو ایم کی طرف سے اسپتال تبدیل کرنے کی درخواست نہیں ملی، رشید گوڈیل کے جبڑے پر ایک گولی لگی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ گردن میں گولی لگنے سے بڑا زخم ہوا، ڈاکٹروں کا پینل کل صبح وینٹی لیٹر ہٹانے کا فیصلہ کریگا۔ رشید گوڈیل کا دائیاں پھیپھڑا کام نہیں کر رہا۔ سماء