میران شاہ دہشتگردوں پر ایک اور کاری ضرب،18ہلاک

ویب ایڈیٹر :

میران شاہ / راول پنڈی :  آپریشن ضرب عضب میں تیزی آگئی،  شمالی وزیرستان میں مسلسل تیسرے روز جیٹ طیاروں کی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری سے اٹھارہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے،  شرپسندوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے۔

امن دشمنوں کے گرد شکنجا سخت،  تین روز میں 123 دہشت گروں کا ٖصفایا، دہشت گردوں کے کئی خفیہ ٹھکانے ملیامیٹ کردیئے گئے،  آئی ایس پی آر کے مطابق قبائلی علاقوں میں دہشت گروں کے خلاف آپریشن ضرب عضب تیزی سے جاری ہے ، شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں تازہ فضائی کارروائی میں 18 دہشت گرد ٹھکانے لگا دیئے گئے۔ جٹ طیاروں کی بمباری سے دہشت گردوں کی متعدد خفیہ کمین گاہیں ملبے بھی کا ڈھیر بنا دی گئیں۔

 

پاک فوج نے جنوبی وزیرستان کے ساتھ ساتھ شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں چھپے وطن دشمنوں کے گرد بھی گھیرا تنگ کر دیا ہے ، ان علاقوں میں تین روز کے دوران فضائی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 123 ہو گئی ہے۔ سماء

ZARBEAZB

INTERIOR MINISTER

LINE OF CONTROL

terrorists

SHIREEN MAZARI

Sindh assembly

north waziristan

operation zarb e azb

sartaj aziz

firing incident

chaudhry nisar

general raheel sharif

ceasefire agreement

unprovoked firing

mqm leader

mqm mna

Tabool ads will show in this div