ایم کیو ایم رہنماء رشیدگوڈیل کی حالت بدستور تشویشناک

ویب ایڈیٹر:

کراچی: ایم کیو ایم کے سینئر رہنماء اور قومی اسمبلی کے ممبر رشیدگوڈیل کی حالت بدستور تشویشناک بتائی جاتی ہے، ڈاکٹرز کچھ دیر میں وینٹی لیٹر سے ہٹانے کا فیصلہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ رہنماء رشید گوڈیل لیاقت نیشنل ہسپتال کے آئی سی یو میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں، ڈاکٹروں نے اگلے 48 گھنٹے انتہائی اہم قرار دیئے ہیں۔

رشید گوڈیل کو منگل کی صبح انکے گھر کے پاس تربیت یافتہ دہشت گردوں نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا۔ قاتلانہ حملے میں رشید گوڈیل کا ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوا جس نے فون پر اطلاع دینے کے بعد اپنی جان دے دی۔

متحدہ رہنماء پر قاتلانہ حملہ عین اسوقت کیا گیا جب جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان قومی اسمبلی سے استعفوں کے معاملے پر بات چیت کرنے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو تشریف لائے تھے۔ واقع کے فوری بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں مذاکرات کو موخر کردیا گیا۔ سماء

MNA

press conference

mqm leader

VENTILATOR

car firing

jui f

Tabool ads will show in this div