بلوچستان، چاغی میں زیرزمین اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد

لیویز نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

 

بلوچستان کے ضلع چاغی میں لیویزنے تخریب کاری کا بڑا مںصوبہ ناکام بناتے ہوئے بھاری تعداد اسحلہ وگولہ بارود برآمد کر لیا۔ کارروائی کے دوران ایک ایرانی شہری کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔

کارروائی پاک ایران سرحدی علاقے تفتان میں خفیہ اطلاع پر کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر چاغی فتح خان خجک کے مطابق لیویز فورس نے رات گئے کلی اسٹیشن تفتان کے قریب مکان پر چھاپہ مارا، احاطے کی کھدائی کرنے پر بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

 

 

برآمد ہونے والے اسلحہ و گولہ بارود میں مختلف اقسام کی 3 ہزار540 گولیاں، بارودہ مواد،223 رائفلیں ،117پیکٹ دھماکہ خیزمواد ، 52 پیکٹ خود کش جیکٹس بنانے میں استعمال ہونے ولا پاؤڈر، 35 دستی بم ، فیوز،7 فیوز راکٹ، 7 فیوز راکٹ لانچر، 4 چارجر بمعہ ریموٹ ، 3 پاور سپلائی اور بیٹری ،2 جی پی ایس ، سیٹلائٹ فون بمعہ کیبل ، ایک چائنا موبائل بمع 3 ایرانی سم ، 2 گاڑیاں ،لائٹ مشین گن کے مختلف حصے اور گولیوں کے خول شامل ہیں۔

 

 

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اسلحہ اور گولہ بارود اندرون بلوچستان تخریب کاری کے لیے چھپایا گیا تھا تاہم بروقت کارروائی سے منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔

 

 

گرفتار ایرانی شہری کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

raid

Levies

Tabool ads will show in this div