استعفوں کی واپسی کراچی آپریشن پر تحفظات ختم ہونے سے مشروط، طاہر مشہدی

ویب ایڈیٹر

کراچی : ایم کیو ایم رہنماء طاہر مشہدی کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن پر تحفظات ختم ہوجائیں تو استعفے واپس لے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیے ؛ ایم کیو ایم کے استعفوٕں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر گفتگو میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء طاہر مشہدی کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن پر تحفظات موجود ہیں، اگر تحفظات ختم ہوجائیں تو اسمبلیوں سے استعفے واپس لے سکتے ہیں، وزیراعظم مانیٹرنگ کمیٹی بنادیں تو بات آگے بڑھ سکتی ہے، آئندہ مذاکرات مں حکومتی ٹیم بھی شامل ہوگی۔

اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت نے سینیٹر طاہر مشہدی کی عبوری ضمانت میں 10 ستمبر تک توسیع کردی، ان پر الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کار ہونے کا الزام ہے، جس کا مقدمہ نیو ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ سماء

PM

AltafHussain

KARACHI OPERATION

ATC

Tahir Mashhadi

Tabool ads will show in this div