کراچی میں آج سے ہیٹ ویو کی پیشگوئی

درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے

محکمہ موسمیات نے کراچی میں تین روزکے دوران شدید گرمی کی نوید سنا دی ۔ ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

کراچی میں 21 سے 24 ستمبر تک ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جس کی شدت ہلکی ہوگی۔ تین روز کے دوران کراچی میں درجہ حرارت 41 ڈگری سينٹی گريڈ تک جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ سمندری ہوائیں رکنے کی وجہ سے شہریوں کو گرمی کی شدت محسوس ہوگی۔

ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر محکمہ صحت نے شہر کے تمام اسپتالوں ميں ايمرجنسی نافذ کردی ہے جبکہ تمام اسپتالوں کو انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ 12 گھنٹے کے دوران ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، کوہاٹ، بنوں ڈویژن اورکشمیر میں بعض مقامات پر تیزہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تاہم ملک کے دوسرے حصوں میں موسم زیادہ ترگرم اورمرطوب رہے گا۔

HEAT WAVE

KARACH

Tabool ads will show in this div