پشاورچڑیاگھر سے فرار ننھے ریچھ کی تلاش جاری

فوٹیج میں ریچھ باہر جاتے نہیں دیکھا گیا

پشاورکے چڑیا گھرسے گزشتہ روزلاپتہ ہونے والا ریچھ کا بچہ تاحال نہ مل سکا۔

پشاورچڑیا گھرانتظامیہ کی لاپرواہی کے باعث گزشتہ روزپنجرہ کھلا رہ جانے سے فرارہوجانے والا 4 ماہ کا ریچھ کا ننھا بچہ بھاگ نکلا تھا۔

ننھے ریچھ کے فرار کے بعد انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں ۔ مسجد میں اعلانات کے علاوہ اہل علاقہ سے بھی رابطے کیے گئے لیکن تاحال اس کی تلاش میں کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔

انتظامیہ نے یہ امکان بھی ظاہر کیا ہے کہ چڑیا گھرمیں تعمیراتی کام جاری ہے ، ہوسکتا ہے کہ ننھا ریچھ کسی بھاری مشینری کے نیچے نہ چھپا ہو کیونکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ریچھ کو باہر جاتے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔

ریچھ کو2 روز قبل ہی دیر وائلڈ لائف کی جانب سے پشاورچڑیا گھر منتقل کیا گیا تھا ۔

چڑیا گھر کی سیر کو جانے والے شہریوں نے بھی واقعے پرافسوس کا اظہارکیا۔

شہری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غفلت کے مرتکب عملے کا تعین کیا جارہا ہے۔ ریچھ کے بچے سے مقامی آبادی کوکوئی خطرہ نہیں ۔

Peshawar Zoo

Tabool ads will show in this div