دہشتگردوں کیخلاف بڑابریک تھرو،شجاع خانزادہ حملےکاماسٹرمائنڈگرفتار

ویب ایڈیٹر:


فیصل آباد : شجاع خانزادہ پر حملے میں سیکیورٹی اداروں کو بڑا بریک تھرو ملا ہے، ماسٹر مائنڈ جمشید چیمہ اور اس کے دو ساتھیوں کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا، جن کی نشاندہی پر اٹک سے مزید دو دہشت گرد پکڑے گئے۔

حساس اداروں نے کالعدم تنظیم کے سربراہ جمشید چیمہ کا گرفتار کرلیا، شعیب پنجاب کے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ پر ہونے والے خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا، دہشت گرد شعیب اور پانچ سہولت کاروں کو اٹک میں ان کے ڈیرے کی ریکی کے بعد گرفتار کیا گیا، سہولت کاروں نے سبزی والا کا روپ دھارے رکھا تھا اور شجاع خانزادہ کی آمد پر خود کش بمبار ڈیرے سے جا ٹکرائے۔

علاقے کی جیو فینسنگ کی گئی، موبائل کالز کا ریکارڈ جانچا گیا، کڑی سے کڑی ملی تو سیکیورٹی ادارے جمشید چیمہ تک جا پہنچے، ماسٹر مائنڈ فیصل آباد سے دو ساتھیوں سمیت گرفت میں آیا اور اٹک میں مزید دو سہولت کاروں کی نشاندہی بھی کردی۔

حکام کے مطابق جمشید چیمہ اس سے پہلے بھی دہشت گردی کی بڑی ورداتوں میں مطلوب تھا، سیکیورٹی اداروں کو جائے حادثہ سے دہشت گردوں کے زیر استعمال دو موٹرسائیکلیں بھی ملی ہیں۔ حساس اداروں کو توقع ہے کہ تفتیش کے دوران مزید سنسی خیز انکشافات بھی سامنے آئیں گے، جن کی مدد سے جمشید چیمہ کا نیٹ ورک بے نقاب ہوجائے گا۔ سماء

RAHEEL SHARIF

KPK

PUNJAB

ATTOCK

ZARBE AZB

FOOTAGE

TALIBAN

national action plan

DSP

sucide attack

LAID TO REST

brave

MARTYRDOM

EXCLUSIVE

martyred

grieved

ZIA UL HAQ

ASLAM BAIG

KAYANI

ASAD DURRANI

FUNREAL

RUBBLE

Tabool ads will show in this div