وزیراعظم کراچی پہنچ گئے، آپریشن سے متعلق اہم فیصلوں کا امکان

ویب ایڈیٹر:

کراچی: وزیراعظم نوازشریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ وزیراعظم کراچی میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے ائر پورٹ پر وزیراعظم کا استقبال وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور گورنر ڈاکٹر عشرت العباد نے کیا۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ چوہدری نثاراور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ بھی وزیراعظم نوازشریف کے ہمراء ہیں۔

وزیراعظم نوازشریف گورنرہاؤس میں امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں کراچی آپریشن سے متعلق اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔ وزیراعظم کو ایم کیوایم کے رہنما رشید گوڈیل پرحملےکی تفتیش اور پیشرفت سےآگاہ کیا جائے گا۔

وزیراعظم نواز شریف کراچی میں جوہری توانائی کے منصوبے کے ٹو کا بھی افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم کراچی میں پارسی کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس سے قبل وزیراعظم نے رشید گوڈیل کے بیٹے نوفل گوڈیل کو فون کر کے ان کے والد کی خیریت دریافت کی اوررشید گوڈیل کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے نوفل گوڈیل کو ان کے والد کیلئے ہرممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

مزید پڑھیے: وزیراعظم کا رشید گوڈیل کے بیٹے کو فون، ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

وزیراعظم کی جانب سے کراچی کے لیاقت نیشنل اسپتال میں زیر علاج رشید گوڈیل کیلئے پھولوں کا گلدستہ بھی بھجوایا گیا۔ سماء

PM Nawaz Sharif

APEX COMMITTEE

MEETING

rasheed godial

governor house

Tabool ads will show in this div