سونامی کا حال بھی منی کی بدنامی جیسا ہے، رانا ثناء اللہ کی تحریک انصاف پر پھر تنقید

اسٹاف رپورٹ


لاہور : پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ  مخالفین پر تنقید کے خوب نشتر چلا رہے ہیں، کہتے ہیں سونامی کا حال بھی منی کی بدنامی جیسا ہے، کپتان کے کھلاڑی وينا ملک کی طرح عزت کے ساتھ گھر بيٹھ جائیں۔


عمران خان کی سياست ايک بار پھر رانا ثناء اللہ کے طنزيہ نشتر کی زد ميں آئی، پہلے تو رانا صاحب نے سونامی کو منی کی بدنامی سے تعبير کيا اور پھر وينا ملک کی شادی کا حوالہ ديتے ہوئے سونامی کو بھی پيا گھر سدھار جانے کا مشورہ دے ڈالا۔


پنجاب اسمبلی ميں ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ بھرپور فارم ميں نظر آئے اور تحريک انصاف کی اتحادی جماعتيں بھی الفاظ کی اس گولہ باری کی زد ميں آگئيں۔


باتوں باتوں ميں چوہدری برادران کا تذکرہ بھی ہوا اور ان کا انداز سياست بھی رانا صاحب کے رگڑے ميں آگيا۔


پنجاب اسمبلی ميں قائمہ کميٹيوں کے چیئرمين کے انتخاب کے دوران تحريک انصاف کی قيادت بھی موقع پر موجود تھی، ليکن قائد حزب اختلاف مياں محمود الرشيد نے رانا ثناء اللہ کے بيانات کو غير سنجيدہ قرار ديتے ہوئے ان پر تبصرہ کرنے سے گريز کيا۔ سماء

کی

کا

پر

media

climate

cost

weapons

temple

stations

Tabool ads will show in this div