پاک سری لنکن سیریز، آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع

حتمی اسکواڈ کا اعلان 21 ستمبر کو کیا جائے گا

پاکستان میں ہونے والی پاک سری لنکا سیریز کیلئے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع کردی گئی ہے۔

پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کا ميدان سجنے ميں صرف 7 روز باقی رہ گئے ہیں، جس کیلئے کرکٹ بورڈ کی تیاریاں آخری مراحل میں ہے۔

میچ کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز ہوگيا ہے، جب کہ براڈ کاسٹرز کا سامان بھی پہنچا ديا گيا۔ قومی ٹيم کے حتمی اسکواڈ کا اعلان 21 ستمبر کو ہوگا۔

ون ڈے ميچ کے ٹکٹوں کی قیمت 500 سے 3000 روپے تک مقرر کی گئی ہے۔ ٹی 20 میچز کی ٹکٹيں 500 سے 5000 روپے ميں خريدی جا سکتی ہيں۔ کورئير کمپنی کے سينٹرز پر ٹکٹس کل سے فروخت ہونگے۔

شائقین کو ایک شناختی کارڈ پر 5 ٹکٹیں خریدنے کی اجازت ہوگی۔ سری لنکن ٹيم 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کرے گی۔ 3 ون ڈے ميچز کراچی اور 3 ٹی ٹوئنٹی لاہور ميں شيڈول ہيں۔

سيريز کيلئے براڈ کاسٹرز کا سامان بھی اسٹيڈيم پہنچا ديا گيا ہے۔ دوسری جانب چيف سليکٹر مصباح الحق حتمی اسکواڈ کا اعلان کل کريں گے۔

ODI

PAKVSSL

Tabool ads will show in this div