جسٹس قاضی فائز کیس، فل کورٹ 24 ستمبر کو سماعت کریگا

ریفرنس کی پہلی سماعت 24 ستمبر کو ہوگی

جسٹس فائز عیسیٰ کی صدارتی ریفرنس کیخلاف درخواست پر فل کورٹ بينچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ فل کورٹ پہلی سماعت 24 ستمبر کو کرے گا۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں بینچ چوبيس ستمبر کو سماعت کرے گا۔ 10 رکنی بينچ میں جسٹس منصور علی شاہ کی شرکت دستیابی سے مشروط ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ کے سرکاری دورے پر بیرون ملک جانے کا امکان ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ کے دستیاب نہ ہونے پر 9 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

 

سپریم جوڈیشل کونسل کے ممبرز چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس گلزار، جسٹس مشیر عالم، جسٹس سردار طارق اور جسٹس اعجاز الاحسن بینچ کا حصہ نہیں ہیں۔ فل کورٹ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی آئینی درخواست کی سماعت 24 ستمبر کو دن ایک بجے کرے گی۔

 

واضح رہےکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے وکیل منیر اے ملک کی جانب سے لارجر بینچ پر اعتراض کے بعد 7 رکنی بینچ تحلیل کردیا گیا تھا اور بینچ کی ازسرنو تشکیل کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوایا تھا۔

 

وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ہائی کورٹ کے 2 ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر رکھے ہیں۔

QAZI FAEZ ISA

Tabool ads will show in this div