افغانستان سے فوجی انخلاء، امریکا سے تعلقات کا ازسر نو جائزہ لینگے، سرتاج عزیز

اسٹاف رپورٹ


وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ سرتاج عزیز کہتے ہيں افغانستان سے فوجی انخلاء کے بعد امریکا سے تعلقات کا از سر نو جائزہ لیں گے، حکومت کی جانب سے جلد جامع قومی سلامتی پالیسی کا اعلان کيا جائے گا۔


اسلام آباد میں قومی سلامتی سے متعلق سیمینار سے خطاب میں سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ دنیا کا اقتصادی محور ایشیاء کی جانب گامزن ہے، یورپی یونین، مشرق وسطی اور روس کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں، پاکستان علاقائی امن و استحکام کیلئے پر امید ہے۔


انہوں نے کہا کہ حکومت قومی سلامتی پالیسی کی تشکیل پر کام کررہی ہے، پاک افغان سرحد پر باڑ نہیں لگائیں گے۔


سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ فاٹا میں قیام امن کیلئے روایات کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا، امریکا اور برطانیہ نے پاکستان کے جوہری اثاثوں کی  سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، مشیر خارجہ نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ہر صورت مکمل کرنے کا عزم بھی دہرایا۔ سماء

کا

selfie

سے

team

Bhutto

decision

crimes

female

purchase

Tabool ads will show in this div