میشاشفیع کا علی ظفر کو 2 ارب ہرجانے کاایک اورنوٹس

اداکار میرے کیریئر کو نقصان پہنچا رہے ہیں، گلوکارہ

گلوکارہ میشا شفیع نے اداکار و گلوکار علی ظفر کیخلاف 2 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

لاہور کی مقامی عدالت میں گلوکارہ میشا شفیع نے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ علی ظفر میرے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹے بیانات جاری کررہے ہیں۔

میشا شفیع کا درخواست میں کہنا ہے کہ علی ظفر کے جھوٹے الزامات سے میری شہرت اور کیریئر کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

میشا شفیع نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ گلوکار و اداکار علی ظفر کو 2 ارب روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔

اس سے قبل میشا شفیع کی قانونی ٹیم نے مئی میں علی ظفر کو کھلے عام معافی مانگنے اور ساکھ کو نقصان پہنچانے پر 2 ارب روپے ہرجانہ ادا کرنے کا نوٹس بھیجا تھا۔

میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر کیخلاف ہراسانی کے الزامات کا کیس بھی عدالت میں زیر سماعت ہے۔ علی ظفر کی درخواست پر ایف آئی اے کی جانب سے میشا شفیع کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سمیت دیگر 16 اکاؤنٹس کی تحقیقات بھی کی گئیں۔

علی ظفر نے بھی میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے جبکہ سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے کردار کشی کی مہم کی تحقیقات کیلئے بھی درخواست دی گئی تھی۔

اپریل 2018ء میں میشا شفیع نے ٹویٹر پیغام کے ذریعے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ علی نے مجھے ایک سے زائد بار جسمانی طور پر ہراساں کیا۔

Ali Zaffar

Tabool ads will show in this div