کراچی آپریشن کسی جماعت نہیں،مجرموں کیخلاف ہے،ایازصادق
ویب ایڈیٹر :
لاہور : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ سب چاہتے ہیں کہ ضرب عضب اور کراچی آپریشن کامیابی سے مکمل ہو، کراچی آپریشن کسی جماعت کے خلاف نہیں بلکہ بھتہ خوروں، قاتلوں اور مجرموں کے خلاف ہے۔
لاہور میں تقریب سے خطاب میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید شجاع خانزادہ نے ملک کیلئے جان دی، شجاع خانزادہ کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔
دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں اور آپریشن سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ملک میں آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن سے صورت حال میں بہتری آئی ہے، سب چاہتے کہ ہیں آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن کامیابی سے مکمل ہو، ہمارا مقصد دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنا ہے۔
متحدہ کے تحفظات اور آپریشن سے متعلق پوچھے گئے سوالات کےجواب میں ایاز صادق کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کسی جماعت کے خلاف نہیں، کراچی آپریشن بھتہ خوروں، قاتلوں اور مجرموں کے خلاف ہے۔ سماء