ڈینگی اور پولیو سے اموات،حکومتی اقدامات ناکافی،مریم اورنگزیب
کسی کو فکر نہیں کہ لوگ مررہے ہیں

مسلم لیگ نواز کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈینگی سے 5 افراد اور پولیو سے 62 اموات ہوچکی ہیں لیکن حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔
بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان یا عثمان بزدار سمیت کسی بھی وزیر صحت نے ڈینگی یا پولیو سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا، کسی کو فکر نہیں کہ لوگ مر رہے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ آمرانہ سوچ اور ڈکٹیٹر کی باقیات جو کابینہ کا حصہ ہیں، وہ ہر روز ایسے قانون کا اعلان کرتے ہیں جو آمرانہ ہوتے ہیں۔
پنجاب میں ڈینگی کے 208 مزید مریضوں کی تصدیق
انھوں نے مزید کہا کہ میڈیا ٹرائی بیونل کا اعلان کیا گیا جو آزادیء صحافت کا قتل ہے۔
PML N
MARYAM AURANGZAIB
تبولا
Tabool ads will show in this div