خودکش حملہ آورڈیرےمیں آیا،پشتومیں بات کی اوردھماکاہوگیا،تحقیقاتی رپورٹ
ویب ایڈیٹر:
راول پنڈی : اٹک سانحہ کی تحقیقات کرنے والے اسپیشل کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ مسترد کردی ہے، نئی رپورٹ کے مطابق خود کش حملہ آور نہ صرف ڈیرے میں داخل ہوا، بلکہ شجاع خانزادہ کے ساتھ پشتو میں گفت گو بھی کی اور خود کو اڑا لیا۔
فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کمشنر راول پنڈی زاہد سعید اور آر پی او سرگودھا ذوالفقار حمید نے تیار کی ہے، رپورٹ کے مطابق خود کش بمبار نے خود کش جیکٹ چھپانے کے لئے سینے پر کاغذات سے بھری فائلیں رکھی ہوئی تھیں، حملہ آور ڈیرے میں داخل ہوا، شجاع خانزادہ کے ساتھ ہاتھ ملایا اور ان سے پشتو زبان میں گفت گو بھی کی، جس کے بعد میں حملہ آور شجاع خانزادہ کے سامنے کھڑا ہوا اور خود کو اڑا لیا۔ رپورٹ کے مطابق جائے حادثہ سے حملہ آور کا سر مل گیا ہے۔ سماء