کیاآپ پہچانتےہیں؟شجاع خانزادہ پرحملہ کرنیوالےخودکش بمبار کاخاکہ

ویب ایڈیٹر:


راول پنڈی : اٹک میں وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ شہید پر حملہ کرنے والے خودکش بمبار کا خاکہ تیار کر لیا گیا، جسے شناخت کیلئے نادرا بھجوا دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق شادی خان اٹک میں شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر خودکش حملہ کرنے والے دہشت گرد کا خاکہ تیار کرلیا گیا ہے، خاکہ حملہ آور کے جائے وقوعہ سے ملنے والے چہرے کے اعضاء سے تیار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق خودکش حملہ آور کی عمر سولہ سے اٹھارہ سال تک ہے، شناخت کیلئے خاکہ نادرا کو بھجوا دیا گیا ہے، نادرا سے رپورٹ آنے کے بعد تفتیش مزید آگے بڑھے گی، دوسری جانب اٹک حملہ کیس میں حضرو سے بھی ایک مبینہ دہشت گرد گرفتارکر لیا گیا ہے، خیبر ایجنسی کے رہائشی شاہ اعظم کو نواجی گاؤں تاجک کے مقامی مدرسہ سے گرفتار کیا گیا۔ سماء

RAHEEL SHARIF

KPK

PUNJAB

ATTOCK

ZARBE AZB

FOOTAGE

TALIBAN

national action plan

DSP

sucide attack

LAID TO REST

brave

MARTYRDOM

EXCLUSIVE

martyred

grieved

ZIA UL HAQ

ASLAM BAIG

KAYANI

ASAD DURRANI

FUNREAL

RUBBLE

Tabool ads will show in this div