سابق ايم پی اے کا قاتل سابق ملازم نکلا

پروين سکندر کی تشدد زدہ لاش گھر سے ملی تھی

لاہور ميں سابق ایم پی اے پروين سکندر کو قتل کرنے والا ملزم فنگر پرنٹس کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا، قاتل مصطفیٰ مقتولہ کا سابق ملازم ہے، ملزم کے اہل خانہ نے الزام کو مسترد کرديا۔

رواں ماہ 5 ستمبر کو سابق ایم پی اے پروين سکندر گل کی تشدد زدہ لاش گھر سے ملی، مقدمہ کی تفتيش ہوئی تو قتل سے کچھ دن پہلے مقتولہ کی ایک ویڈیو منظرعام پر آئی جس ميں پروين سکندر گھر ميں ہونے والی چوری کی تفصيل بتارہی تھيں ۔

جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد اور حالات و واقعات بالآخر تفتیشی ٹیم کو قاتل تک لے گئے، پولیس نے ملزم مصطفی کو پاکپتن سے گرفتار کرليا جو مقتولہ پروين سکندر کا سابقہ ملازم ہے ۔

مزید پڑھیے : خاتون ایم پی اے کے قتل کا مقدمہ درج

ملزم کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مصطفی بے قصور ہے پوليس نے ناحق گرفتار کيا۔

پوليس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتيش ميں قتل کی وجہ رقم کی لالچ معلوم ہوئی ہے تاہم ملزم سے مزيد تفتيش جاری ہے جس ميں اہم انکشافات کی توقع ہے ۔

PML Q

PARVEEN SIKANDAR GILL

Tabool ads will show in this div