فروغ نسیم اورمتحدہ بانی کی سوچ ایک ہے، سعید غنی
وزير اطلاعات سندھ سعید غنی نے آرٹيکل 149 سے متعلق بيان پر ايم کيو ايم کو سندھ کی تقسيم کا ذمہ دار قرار دے ديا۔ انہوں نے کہا کہ فروغ نسيم نے پی ٹی آئی کو بے وقوف بنايا، وہ بانی ايم کيو ايم کے وکيل ہيں، يہ کيسے ہوسکتا ہے کہ متحدہ بانی اور فروغ نسيم کی سوچ الگ ہو۔
ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر قانون سینیٹر بیرسٹر فروغ نسیم نے تجویز پیش کی تھی کہ سندھ خصوصاً کراچی میں سہولیات کی عدم فراہمی کے پیش نظر صوبے میں آرٹیکل 149 کا نفاذ ہونا چاہئے۔ جس پر پیپلزپارٹی کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا تھا۔
مزید جانیے : وزیرقانون کا سندھ میں آرٹیکل149 کے نفاذ کا اشارہ
میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے بیرسٹر فروغ نسیم کے اس بیان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فروغ نسیم متحدہ قائد کے وکیل ہیں، کيسے ہوسکتا ہے کہ بانی متحدہ اور فروغ نسيم کی سوچ الگ ہو؟۔
انہوں نے کہا کہ وزیر قانون فروغ نسيم نے پی ٹی آئی کو بے وقوف بنايا، جيالوں پر مقدمات بنانے سے سياسی انتقام کی بو آرہی ہے، تمام مقدمات جھوٹے اور سياسی بنيادوں پر بنائے جارہے ہيں۔