بھابھی کو بھی فیصلے کا انتظار،ٹوئٹ کیے بغیر نہ رہ سکیں

ویب ایڈیٹر :

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی  اہلیہ ریحام خان شوہر نامدار کے حکوم اور نصیحت کے باوجود ایک بار پھر سیاسی معاملات سے دور  نہ رہ سکیں اور  حلقہ این اے 122 سے متعلق پھر ٹوئٹ کر ڈالی، ٹوئٹ میں بھابھی جی نے بھی انتظار کی کوفت کا اظہار کردیا، ریحام کا کہنا تھا کہ تاخیرسےپی ٹی وی کے’’انتظارفرمائیے‘‘کی یادتازہ ہوگئی۔

ابھی کچھ روز پہلے کی ہی بات ہے جب پی ٹی آئی کے سربراہ نے بڑی گرج دار انداز میں حکم صادر کیا تھا کہ بیگم ریحام اب پارٹی کےمعاملات سے دورہ رہیں گئیں، جس پر مشرقی بیوی ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ریحام نے بھی سر تسلیم خم کیا اور  شوہر کا حکم ایک تابیدار بیوی کی طرح مان کر ہاں کر ڈالی، مگر یہ کیا، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 پر الیکشن ٹریبونل کے لا حاصل انتظار کی کوفت بھابھی جی کو نہ بہا سکی اور انہوں نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے ہوئے بیان داغ ڈالا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹوئٹر  پر اپنے پیغام میں قومی بھابھی کا کہنا تھا کہ  الیکشن ٹریبونل کی جانب سے بار بار انتظار کے اعلان نے تاخیرسےپی ٹی وی کے’’انتظارفرمائیے‘‘کی یادتازہ ہوگئی،  این اے122کےفیصلےمیں تاخیر،شکوک وشبہات پیداکررہاہے۔

ریحام کا کہنا تھا کہ وقت ختم ہونے کے باوجود الیکشن ٹریبونل وقت پر کیس کا فیصلہ نہ دے سکا۔ سماء

PTI

ELECTION

TEHREEK INSAF

AYAZ SADIQ

tribunal

NA122

Tabool ads will show in this div