عمران خان پیدا ہی جیتنے کیلئے ہوئے،ریحام کپتان پر صدقے واری

ویب ایڈیٹر :


اسلام آباد  :   یعنی ڈاکٹر نسخے کی طرح کھانے سے پہلے اور بعد, قومی بھابھی نے بھی فیصلے سے قبل اور بعد رد عمل ظاہر کردیا، ایک ٹوئٹ فیصلے سے قبل تو ایک ٹوئٹ فیصلے کے بعد، قومی بھابھی کپتان میاں کی تلقین اور حکم سائیڈ لائن کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور بے قابو ہوگئیں، پھر سیاسی معاملات پر  بولنے کیلئے مچل گئیں، این اے 122 کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے ریحام کا کہنا تھا کہ عمران خان پیدا ہی جیتنے کیلئے ہوئے ہیں۔

ملک کا سیاسی مسئلہ ہو یا معاشرتی بھابھی ٹوئٹ نہ کریں، ایسے تو حالات نہیں، شوہر کی تنبیہ کے باوجود بیگم ریحام خان بات بات پر بولنے کیلئے بیقرار ہو جاتی ہیں، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 پر بھی ریحام جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور فیصلے کے بعد شوہر کیلئے بھرپور جذبات کا اظہار کر ڈالا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ریحام کا کہنا تھا کہ "عمران خان پیدا ہی جیتنے کیلئے ہوئے ہیں"، "کپتان نے کروڑوں پاکستانیوں کا دل پہلے ہی جیت رکھا ہے"

فیصلے سے متعلق ریحام کا مزید کہنا تھا کہ "عمران خان پاکستان کیلئےجدوجہدجاری رکھيں گے"۔ سماء

PTI

ELECTION

TEHREEK INSAF

AYAZ SADIQ

tribunal

NA122

Tabool ads will show in this div