میچ ابھی باقی ہے،ایازصادق کاسپریم کورٹ میں اپیل کااعلان

ویب ایڈیٹر:


لاہور : اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کا کہنا ہے کہ وہ الیکشن ٹریبونل کو تحفظات کے ساتھ قبول کرتے ہیں۔

لاہور میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفت گو میں نا اہل قرار پانے والے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی روایت کے مطابق فیصلہ تسلیم کرتا ہوں، فیصلہ تسلیم ہے مگر تحفظات رکھتا ہوں۔ انہوں نے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان بھی کردیا۔

ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ فیصلےمیں الیکشن مشنری کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا، الیکشن مشنری کی ذمہ داری مجھ پر نہیں ڈالی گئی، وزیراعظم نواز شریف سے مشاورت کی ہے، فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر تنقید نہیں کروں گا۔

اس سے قبل ان کے بیٹے  کا میڈیا سے گفت گو میں کہنا تھا کہ  فیصلے میں دھاندلی کا کہیں ذکر نہیں، بے ضابطگی کا میں ذمہ دار نہیں ہوں۔ علی ایاز صادق نے کہاکہ  80 صفحات کے فیصلے میں کہیں بھی نہیں لکھا کہ دھاندلی ثابت ہوئی، ابھی بھی ہمارا یہی موقف ہے کہ دھاندلی نہیں کی۔سماء

PTI

ELECTION

TEHREEK INSAF

AYAZ SADIQ

tribunal

NA122

Tabool ads will show in this div