فیصلہ سنتےہی عمران خان شکرانےکےنفل اداکیے،جہانگیرترین
ویب ایڈیٹر:
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر قوم کو مبارک باد دی ہے۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ فیصلہ سنتے ہی عمران خان نے شکرانے کے نفل ادا کيے، اب ایاز صادق کو گھر چلے جانا چاہیئے۔
این اے حلقہ 122 کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو الیکشن ٹریبیونل کے فیصلے پر مبارک باد دیتا ہوں، ڈھائی سال کی طویل جدوجہد کے بعد فیصلہ آیا ہے، مگر دیرآید درست آید۔
ان کا کہنا تھا کہ ایاز صادق سے کہوں گا کہ اپیل میں نہ جائیں، ایاز صادق کو استعفی دے کر گھر چلے جانا چاہیے، فیصلہ سنتے ہی عمران خان شکرانے کے نفل ادا کیے، عمران خان پہلے ہی رکن قومی اسمبلی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حلقہ میں دوبارہ انتخابات ہوئے تو عمران خان حصہ نہیں لیں گے، دھاندلی میں جو بھی ملوث ہے اس کےخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ سماء