تمام جماعتوں کوٹریبونل کےفیصلےکااحترام کرناچاہیے،وزیراعظم

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد : وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا این اے ایک سو بائیس میں الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر ردعمل سامنے آگیا، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ فیصلہ قانونی عمل کا حصہ ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو فیصلے کا احترام کرنا چاہئے، قانون کے مطابق اپنا حق استعمال کریں گے۔

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا این اے ایک سو بائیس کے فیصلے سے متعلق کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن عدالتوں کا احترام کرتی ہے اور احترام کرتی رہے گی، تمام سیاسی جماعتوں کو بھی ٹریبیونل کے فیصلے کا احترام کرنا چاہئے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ این اے ایک سو بائیس کے فیصلے پر قانون کے مطابق اپنا حق استعمال کریں گے، دوسری جانب فیصلہ آنے کے بعد ایاز صادق نے وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور فیصلے کے آنے کے بعد کے محرکات پر بات چیت کی گئی۔ اس بات پر مشاورت کی گئی کہ این اے ایک سو بائیس سے متعلق الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔ سماء

PM

PTI

ELECTION

TEHREEK INSAF

AYAZ SADIQ

tribunal

NA122

Tabool ads will show in this div