ڈیرہ اسماعیل خان،پہاڑی تودہ گرنےسے4افراد جاں بحق

چاروں افراد آرام کی غرض سے لیٹے ہوئے تھے

تحصیل درہ زندہ کے علاقے گگل درہ میں پہاڑی تودہ گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے میں چار مزدور پہاڑی کے قریب سایہ دار جگہ پر سستانے کیلئے لیٹے تھے کہ اچانک تودہ ان پر آگرا۔ حادثے میں چاروں مزدور تودے تلے دب گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر علاقہ مکینوں نے فوری اسسٹنٹ کمشنر درہ زندہ سمیع اللہ خان کو آگاہ کیا، جس کے بعد بھاری مشینری کے ذریعے تودہ ہٹا کر ملبے سے مزدوروں کی لاشوں کو نکالا گیا۔

چاروں مزدوروں کی لاشیں مقامی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ شناخت سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ دو افراد کا تعلق صافی قبائل ژوب سے، جب کہ دو کا تعلق دوتانی قبائل درہ زندہ سے ہے۔

LandSliding

DERA ISMAIL KHAN

Tabool ads will show in this div