کپتان کاالیکشن کمیشن کو الٹی میٹم، جواب نہ ملنےپر پھر دھرنےکی دھمکی

ویب ایڈیٹر :

لاہور :   تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹربیونل کے فیصلے کو انصاف کی فتح قرار دے دیا ، عمران خان  کا کہنا تھا کہ  الیکشن کمشن کے خلاف بھی دوہفتے بعد دھرنا دیں گےاور یہ ایسا دھرنا ہوگا کہ لوگ پچھلے دھرنے کو بھول جائیں گے ۔

ٹربیونل کا فیصلہ آنے پر    کپتان نے  کھلاڑیوں سے پرجوش خطاب کیا، فیصلے پرخوشی کا اظہار کیا ،  ساتھ ہی ایک اور دھرنے کا اعلان بھی کرڈالا، کپتان نے  سردار ایاز صادق سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی کسی سے لڑائی نہیں  ، وہ پاکستان کے انتخابی نظام کو ٹھیک کرنے کی جنگ لڑرہے ہیں ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ  آئندہ چند روز میں نون لیگ کی اور وکٹیں بھی گرائیں گے  ،  ٹربیونل کا فیصلہ آںے سے ثابت ہوگیا کہ نوازشریف چار حلقے کھلوانے سے کیوں خوفزدہ تھے ؟۔ اس سے پہلے زمان پارک پہنچنے پر کپتان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور میزبانوں نے کارکنوں کا منہ بھی میٹھا کرایا ۔ 

 

PTI

ELECTION

TEHREEK INSAF

AYAZ SADIQ

tribunal

NA122

Tabool ads will show in this div