قلات: گھرمیں گیس سلنڈرکا دھماکا، بچہ اور 7 خواتین زخمی

دھماکے کے بعد گھر میں آگ بھی لگ گئی

بلوچستان کے ضلع قلات میں گیس سلنڈر کے دھماکے میں کمسن بچہ اور 7 خواتین زخمی ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق قلات کے علاقے کلی گوم میں واقع شہری مولانا عبدالغفار حلیمی کے گھر میں ایل پی جی گیس پر کھانا پکایا جارہا تھا کہ سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے ٹکڑے لگنے سے 7 خواتین اور ایک بچہ زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد گھر میں آگ بھی لگ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے زخمی مزید جھلس گئے، جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال قلات میں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا، بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

kalat

Tabool ads will show in this div