دنیا نے مداخلت نہ کی توکشمير ميں خون بہےگا،فاروق حیدر

مودی کيخلاف امريکا سميت دنيا بھر ميں مہم شروع

وزيراعظم آزاد کشمير راجا فاروق حيدر نے کہا ہے کہ ایک مقصد لے کر کنٹرول لائن پار ضرور جائيں گے۔

سما سے خصوصی بات کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں عالمی برادری نے کوئی کردار ادا نہ کيا تو بہت خون بہے گا، کنٹرول لائن توڑنے کا اعلان مناسب وقت پرکريں گے اور مقصد کے حصول کے ليے منظم طريقے سے مارچ کرنا ہوگا۔

انھوں نے دو ٹوک کہا کہ پاکستان کے 21 کروڑ عوام  کشميريوں کی آواز  ہيں،عمران خان کا کشميريوں کا سفير بننے کا اعلان خوش آئند ہے۔

راجہ فاروق کا ایل او سی کے سیکٹرز کے دوروں کا فیصلہ

راجہ فاروق حیدر نے مزید کہا کہ نریندر مودی کيخلاف امريکا سميت دنيا بھر ميں مہم شروع کرچکے ہیں، دنيا کو فاشسٹ مودی کو خطرناک عزائم سے روکنا ہوگا۔

RAJA FAROOQ HAIDER

Tabool ads will show in this div