این اے 122؛ ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف اپیل تیار

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : اليکشن ٹربيونل نے اين اے 122 کے فيصلے کی مصدقہ کاپی سردار اياز صادق کے وکلاء کو فراہم کردی، وکلاء نے فيصلے کی روشنی ميں اپيل تيار کرلی، جسے اياز صادق کی منظوری کے بعد کل سپريم کورٹ ميں دائر کئے جانے کا امکان ہے۔

اين اے 122 ميں ٹریبونل کے فيصلے کیخلاف اپيل تيار کرلی گئی، سردار اياز صادق کے وکلاء نے ريليف کیلئے سپريم کورٹ سے اُميد لگالی۔

وکلاء کے مطابق اليکشن ٹریبونل نے اپنے فيصلے ميں وکيل صفائی کے دلائل شامل ہی نہيں کئے، ريکارڈ کی جانچ پڑتال سے متعلق بھی عدالتی فيصلوں کو نظر انداز کيا گيا۔

اياز صادق کے وکلاء کو فيصلے ميں اليکشن ٹریبونل کے فاضل جج کی جانب سے شامل کئے گئے سوالات پر بھی اعتراض ہے۔

دوسری جانب اليکشن ٹریبونل نے فيصلے ميں تاخير پر وضاحت جاری کردی ہے، پريس نوٹ کے مطابق وکلاء کو آگاہ کرديا گيا تھا کہ تفصيلی فيصلہ جاری کيا جائے گا، 80 صفحات پر مشتمل فيصلہ منٹوں يا گھنٹوں ميں مکمل نہيں ہوسکتا، راز داری برقرار رکھنے کیلئے فيصلہ اسی دن تحرير کيا گيا جو ٹرائل کورٹ کی ايک روايت ہے۔ سماء

ECP

PTI

ImranKhan

AYAZ SADIQ

NA122

Tabool ads will show in this div