میئر کراچی کو بیرون ملک سفر کی اجازت مل گئی

وسیم اختر نے اہلخانہ سے ملنے دبئی جانا چاہتے ہیں

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر کو 2 روز کیلئے دبئی جانے کی اجازت دے دی۔

ایم کیو ایم رہنمء و میئر کراچی وسیم اختر اور سابق صوبائی وزیر رؤف صدیقی نے عدالت سے بیرون ملک جانے کیلئے کیلئے رجوع کیا تھا، وسیم اختر دبئی جبکہ رؤف صدیقی سعودی عرب جانا چاہتے ہیں۔

وسیم اختر نے مؤقف اختیار کیا کہ دبئی میں مقیم فیملی سے ملنے کیلئے جانا ہے جس پر عدالت نے انہیں 2 روز کیلئے یو اے ای جانے کی اجازت دے دی۔

عدالت نے رؤف صدیقی کو اپنے اقامے کی تجدید کیلئے 14 روز کیلئے سعودی عرب جانے کی اجازت دی ہے۔

rauf siddiqui

Tabool ads will show in this div