آرمی چیف جنرل راحیل کی کراچی آمد،اہم اجلاس کی صدارت

ویب ایڈیٹر :


کراچی  : آرمی چیف جنرل راحیل شریف اہم دورے پر  کراچی پہنچ گئے، جہاں وہ امن و امان سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔

عسکری  ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اہم دورے پر  کراچی پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ اہم اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں،آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس کورہیڈکوارٹرز کراچی میں ہوا، اجلاس میں کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر اور آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی شریک ہوئے، اجلاس میں چیف سیکریٹری نے بھی شرکت کی۔

دورے کے دوران  آرمی چیف گیریژن آفیسرز  اور جوانوں سے خطاب بھی کریں گے ، ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایم آئی اور آئی بی  حکام نے بھی شرکت کی، اجلاس میں امن و امان کی صورت حال، نیشنل ایکشن پلان، ضرب عضب اور شہر میں انٹیلی جنس نیٹ ورک مرید مضبوط بنانے سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔ سماء

PM

ARMY CHIEF

ZARBEAZB

INTELLIGENCE

KILLING

USA

TALIBAN

north waziristan

MEETING

SHAWAL

military courts

general raheel sharif

GROUND

AIR STRIKES

VALLEY

MIRANSHAH

MIR ALI

sectarian killing

Tabool ads will show in this div