پبلک سروس گاڑیوں میں انڈين فلمیں دکھانے پر پابندی عائد
انتشار پھیلانے والی ویڈیوز بھی نہیں چلیں گی

نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹروے پولیس نے پبلک سروس گاڑیوں میں انڈين فلمیں دکھانے پر پابندی لگادی۔
موٹروے پوليس کے مطابق بھارتی فلموں پر پابندی کا اقدام بھارتی مظالم کا شکار مظلوم کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے ليےکيا گيا، موٹروے پرچلنے والی تمام گاڑیوں میں بھارتی فلموں سمیت مذہبی انتشار پھیلانے والی ویڈیوز بھی نہیں چلیں گی۔
موٹر وے پولیس کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے بھی ہوں گے۔ شہری بھارتی فلموں اور مواد کی اطلاع موٹروے پوليس ہیلپ لائن پردے سکتے ہیں۔


INDIAN MOVIES
MOTORWAY POLICE
تبولا
Tabool ads will show in this div