استعفوں کا معاملہ: ایم کیو ایم اور حکومتی وفود نے پھر سر جوڑ لیے

ویب ایڈیٹر:

اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ کے استعفوں کے معاملے پر حکومت اور ایم کیو ایم کے وفود نے آج پھر سر جوڑ لیے۔

پنجاب ہاؤس ،اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور میں ایم کیو ایم کے استعفوں کی واپسی سمیت اہم معاملات پر غورکیا جارہاہے۔ملاقات میں ایم کیو ایم کی شکایت سے متعلق ازالہ کمیٹی کی تشکیل،ارکان کا تعین اور کام کا طریقہ کار طے کیا جائے گا۔

ایم کیو ایم کے وفد کے قیادت فاروق ستار کر رہے ہیں ، وفد کے دیگرارکان میں بیرسٹر سیف،نوید جمیل،وسیم اختر،ریحان ہاشمی اور شبیر قائم خانی شامل ہیں جبکہ حکومتی وفد میں پرویز رشید، انوشہ رحمن، اشتراوصاف اور بیرسٹر ظفراللہ خان شامل ہیں۔

حکومت اور ایم کیو ایم کو مصالحت کیلئے مذاکرات کی میز تک لانے والے مولانا فضل الرحمان کی جماعت جے یو آئی کا وفد مذاکرات میں شامل نہیں ہو گا۔ جے یو آئی ذرائع کے مطابق حکومت اور ایم کیو ایم کو ایک جگہ پر بٹھانا مقصود تھا اگر مذ اکرات میں کوئی ڈیڈلاک ہوا تو جے یو آئی پھر سے اپنا کردار ادا کرے گی۔ سماء

jui

FAROOQ SATTAR

RESIGNATION

punjab house

Tabool ads will show in this div