خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں17ستمبر تک توسیع
لاہور کی احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
احتساب عدالت میں ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی پیشی ہوئی تو دونوں نے اپنے خلاف فرد جرم عائد کرنے کے اقدام کو چیلنج کردیا، وکيل صفائی کے مطابق کہ یہ کیس نیب اور احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں۔
خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کا موقف تھا کہ انکا پیراگون سے کوئی تعلق نہیں، اس کے باوجود ان کے خلاف نیب نے ریفرنس دائر کر دیا اور فرد جرم عائد ہوئی جس کا نیب کو اختیار نہيں تھا ،سعد رفیق نے کہا کہ چیف جسٹسں پاکستان کا بیانیہ بہت حوصلہ مند ہے،
عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں17ستمبر تک توسیع کردی ساتھ ہی ان کی درخواست پر فریقین کے وکلا کو بحث کے لیے سترہ ستمبر کو طلب کرلیا ۔