ساہیوال: ڈی ایس پی سمیت 2 پولیس اہلکاروں نے خود کشی کر لی
ویب ایڈیٹر:
ساہیوال: شہر میں ڈی ایس پی سمیت 2 پولیس اہلکاروں نے موت کو گلے لگا لیا۔ دونوں نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
ڈی ایس پی غلام محمد کول پاور پروجیکٹ میں چائنیزانجینئرکی سیکیورٹی پرتعینات تھا ،غلام محمد نےرات گئےخود کوگولی مارکرزندگی کا خاتمہ کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر خود کشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب تھانہ فرید ٹاؤن میں کرپشن کےالزام میں گرفتاراے ایس آئی محمد ایوب نےبھی خود کوگولی مارکرجان دے دی ۔
ساہیوال میں دو پولیس اہلکاروں کی خودکشی کےواقعات خود پولیس کےلئے بھی سوالیہ نشان بنےہوئےہیں۔ سماء
DSP
sucide
تبولا
Tabool ads will show in this div