اعلیٰ عدلیہ سے فروغ نسیم کے بیان پرازخود نوٹس لے

ان کا بیان تو خود وفاق کے خلاف سازش ہے

پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے اعلیٰ عدلیہ سے فروغ نسيم کے بيان پرازخود نوٹس لينے کی اپيل کردی ۔

پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیر قانون کا يہ بیان تو خود وفاق کے خلاف سازش ہے، فروغ نسيم سے استعفیٰ کا مطالبہ چھوٹا ہے انہيں قانون کے کٹھرے ميں لايا جائے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ فروغ نسيم کا بيان وفاق کے خلاف سازش ہے، يہ ايم کيوايم کی پرانی خواہش ہے حکومت جال ميں پھنس رہی ہے۔

گزشتہ روز وزيرقانون فروغ نسیم کی تجویز پر بلاول بھٹو نے کہا کہ ايک طرف مقبوضہ کشمير ميں مودی کے غيرقانونی اقدام کی مخالفت تو دوسری طرف کراچی پر قبضے کی کوشش کی جا رہی ہے، بنگلہ دیش بن گیا تو کل سندھو ديش اور سرائيکی ديس بھی بن سکتا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر قانون فروغ نسیم نے سندھ میں آرٹيکل 149 کے نفاذ کا عندیہ دیا ہے، وزيرقانون کے مطابق يہ آرٹيکل کے نفاذ کا درست وقت ہے اور مسائل حل کرنے ہیں تو سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔

سماء سے خصوصی ٹیلیفونک گفتگو میں وفاقی وزير قانون فروغ نسيم کا کہنا تھا کہ آرٹيکل 149 کا نفاذ ذاتی رائے ہے اور وہ اس حوالے سے کراچی کميٹی ميں تجويز رکھيں گے۔

 

KHURSHEED SHAH

faroogh naseem

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div