این اے122پرجسٹس کاظم کافیصلہ عدالتی نظام پربدنماداغ ہے،رانا ثنا
ویب ایڈیٹر:
لاہور : پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ جس ٹس کاظم ملک کا مسلم لیگ ن سے تعصب واضح ہو گیا ہے، جسٹس کاظم کو کیس سننا ہی نہیں چاہیئے تھا، رانا ثنا اللہ نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ کاظم ملک اپنے بیٹے کیلئے ٹکٹ کے خواہشمند تھے۔
مریز پڑھیں : کپتان نے ایاز صادق کو کلین بولڈ کردیا
لاہور میں صحافیوں سے گفت گو میں پنجاب کے سینیر وزیر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اعتراض اور استعفے مانگنے کے سوا کوئی کام نہیں، این اے ایک سو بائیس کے فیصلے پر ناراض رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے حقلہ این اے 122 پر ٹریبونل کا فیصلہ تعصبانہ ہے، ایسے فیصلے آزاد عدلیہ کے فیصلوں پر بدنما داغ ہے۔
جسٹس کاظم پر تنقئید کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جسٹس کاظم ملک کا ن لیگ سے تعصب ان کھل کر واضح ہو گیا ہے، کاظم ملک کو این اے 122کا کیس سننا ہی نہیں چاہیئے تھا، کاظم ملک کے مسلم لیگ ن سے تعلقات کشیدہ رہے ہیں، کاظم ملک اپنے بیٹے کیلئے ٹکٹ کے خواہشمند تھے، ایاز صادق کے بیٹے کو پہلے ہی کہا تھا کہ کاظم ملک انصاف نہیں کریں گے۔ سماء