غیرقانونی تارکین وطن سے متعلق ایف آئی اے کی رپورٹ

بيشتر يورپ پہنچنے سے پہلے ہی ہلاک ہوجاتے ہيں

ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے وزارت داخلہ کو رپورٹ ارسال کردی ہے۔

ایف آئی اے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر يورپ جانے والے زيادہ تر افراد اغواکاروں کے چنگل ميں پھنس جاتے ہيں اور بيشتر يورپ پہنچنے سے پہلے ہی ہلاک ہوجاتے ہيں۔

ایف آئی اے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ غیرقانونی تارکین وطن پاکستانیوں کو ایرانی گروہوں نے اغواء کيا ہوا ہے،یہ اغوا کار پاکستانیوں کی رہائی کے بدلے تاوان لیتے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایرانی، افغان اور کردش گینگ مغویوں پر تشدد بھی کرتے ہیں۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div