پرویز رشید نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ہیں،جسٹس کاظم ملک

ویب ایڈیٹر :

لاہور :قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122  میں ہونے والی  دھاندلیوں  سے متعلق دائر کیس کی سماعت کرنے والے جج جسٹس کاظم ملک نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ہیں۔

سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں خصوصی گفت گو کے دوران قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کے تاریخی کیس کی سماعت کرنے والے جج جسٹس کاظم ملک کا کہنا ہے کہ مقدمے کا فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں جانے کے بعد حکومتی اراکین نے ان کا جینا دوبھر کردیا گیا، کبھی رانا ثنا اللہ تو کبھی پرویز رشید کی جانب سے ان پر الزامات کی بوچھاڑ کی جا رہی ہے، وزیر اطلاعات پرویز رشید نے تو جان سے مار ڈالنے تک کی دھمکیاں دے دی ہیں۔

کاظم ملک کا مزید کہنا تھا کہ دھمیکیوں کے معاملے پر میں نےپرویزرشید کوخط لکھا ہے، میں کسی صورت پرویز رشید کو چھوڑوں گا  نہیں، بلکہ اس معاملے کو ہر فورم پر اٹھا کر انہیں دنیا کے سامنے بے نقاب کروں گا، میں دھمکیاں دینے پر پرویزرشیدکولیگل نوٹس بھیجوں گا، میں نے جو فیصلہ دیا، ثبوت اور دلائل کو سامنے رکھ کر کیا، حکومت کےناجائزاحکامات کبھی تسلیم نہیں کیے۔

چیئرمین نادرا  سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کاظم ملک کا کہنا تھا کہ نادراکاوضاحتی نوٹ غیرضروری تھا۔ سماء

ECP

PTI

IMRAN KHAN

AYAZ SADIQ

ELECTION COMMISSION OF PAKISTAN

NA122

PERVAIZ RASHEED

PERVEZ

Tabool ads will show in this div