کشميريوں نے نریندر مودی کے اقدامات کو مسترد کرديا،شاہ محمود

مقبوضہ کشمیر میں کرفيو اٹھايا جائے
Sep 13, 2019

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشميريوں نے نریندر مودی کے اقدامات کو مسترد کرديا ہے۔ انھوں نے چینلج کیا کہ بھارتی وزیراعظم سری نگر آکر کشميريوں سے مخاطب ہوں۔

سما کے پروگرام نیا دن میں بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزيراعظم عمران خان آج آزاد کشمير کے دارالخلافہ مظفر آباد جائيں گے، کشميريوں سے پوچھا جائے کہ انھوں نے بھارت کے اقدامات قبول کئے ہيں يا مسترد کردئیے ہیں۔

شاہ محمود نے کہا کہ پاکستان کی کوششيں رنگ لائی ہیں اور دنیا کے ہر دارالحکومت ميں مظاہرے بھی ہورہے ہيں۔ وزیرخارجہ نے بتایا کہ جنيوا ميں 58 ممالک  نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفيو اٹھايا جائے۔

شاہ محمودقريشی کا مودی کو سرینگر ميں جلسے کا چيلنج

اس سے قبل، گذشتہ روز، سماء کے نمائندہ خصوصی عباس شبير کو انٹرويو دیتے ہوئے وزيرخارجہ شاہ محمود قريشی نے پاک بھارت دوطرفہ مذاکرات کا امکان بھی مسترد کرديا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ مودی کشمير جائيں ديکھتے ہيں کشميری بھارتی اقدام کو سراہتے ہيں يا پاکستانی موقف کی حمایت کرتے ہیں، بھارت طاقت کے بل بوتے پر فيصلے منوانا چاہتا ہے۔

SHAH MAHMOOD

Tabool ads will show in this div