جہانگیرترین ن لیگ کی تیسری وکٹ گرانے کیلیے پر امید

ویب ایڈیٹر:

ملتان: پاکستان تحریک انصاف کی سینیر رہنماء جہانگیرترین کہتے ہیں کہ نادرا کی رپورٹ میں دھاندلی ثابت ہوگئی ہے، آج ن لیگ کی تیسری وکٹ بھی گرجائے گی۔

پی ٹی آئی رہنماء جہانگیرترین نے ملتان روانگی سے قبل سماء سے گفتگو میں کہا کہ ن لیگ کے ایم این اے صدیق بلوچ کی ڈگری جعلی ہے لہذا اسکو نااہل قرار دیا جائے۔

 جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ جج ثبوت کےمطابق فیصلہ کریں، اُمید ہےآج اچھا فیصلہ ہوگا اور انشاء اللہ آج ن لیگ کی تیسری وکٹ گرے گی۔

مزید پڑھیے: این اے 154 پر فیصلہ آج سُنایا جائے گا؛ کس کی وکٹ گرے گی؟

اس سے قبل الیکشن ٹریبیونل نے قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کی رکنیت منسوخ کردی تھی جبکہ ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق کے حلقے کو منظم دھاندلی کیس میں کالعدم قرار دیا تھا۔ سماء

NATIONAL ASSEMBLY

JAHANGIR TAREEN

FAKE DEGREE

railways minister

AYAZ SADIQ

nadra report

election tribunal

Zahid Hamid

speaker assembly

Tabool ads will show in this div