پرویزرشید نے کاظم ملک کا دھمکی دینے کا الزام مسترد کر دیا

ویب ایڈیٹر:

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما پرویزرشید نے جسٹس ریٹائرکاظم ملک کا دھمکی دینے کا الزام مسترد کر دیا، کہتے ہیں کہ انہوں نے صرف فیصلے پر اختلاف کیا۔

وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا انھوں نے سابق جج کو دھمکی نہیں دی بلکہ جسٹس کاظم کے فیصلے پر اختلاف ہے اور وہ اپنے الفاظ پر قائم ہیں، عملے کے بے ضابطگی کی سزاایازصادق کودی گئی۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کاظم ملک کو فیصلہ لکھتے ہوئے اپنی پارسائی کا اظہار کیوں کرناپڑا، الیکشن کمیشن کے فیصلے کی پیشگی اطلاع عمران خان تک کیسےپہنچی اور انھیں کیسے پتہ چلا کہ تیسری وکٹ گرنے والی ہے۔ پرویز رشید کا کہنا تھا جسٹس ریٹائر کاظم ملک نے انھیں دھمکی دی۔ سماء

INFORMATION MINISTER

ELECTION COMMISSION

AYAZ SADIQ

Zahid Hamid

justice retired

Tabool ads will show in this div