فیصل آباد: بوائلر پھٹنے سے تین مزدور جاں بحق، بارہ زخمی

اسٹاف رپورٹ
فیصل آباد: شہر میں ایک فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے تین مزدور جاں بحق اور بارہ زخمی ہوگئے۔

سرگودھا روڈ پر واقع ٹیکسٹائل فیکٹری میں تیل کا پائپ لیک ہوگیا تھا جسے مزدور ٹھیک کررہے تھے ۔۔ اس دوران بوائلر پھٹ جانے سے گرم تیل مزدوروں پر گرگیا ۔۔ جس سے جھلس کر تین مزدور جاں بحق اور بارہ زخمی ہوگئے ۔

ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو الائیڈ اسپتال منتقل کردیا ۔ ڈاکٹروں کے مطابق، دو مزدوروں کی حالت تشویش ناک ہے ۔۔

پولیس نے فیکٹری مالک سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔ سماء

زخمی

سے

Inqilab March

pilgrims

confesses

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div