ایاز صادق معاملہ، بیان بازی کے بجائے عوامی عدالت سے رجوع کیا جائے، خورشید شاہ

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے حکومت کو ایاز صادق کے معاملے پر عوامی عدالت میں جانے، عمران خان کو جارحانہ پالیسی ترک کرنے کا مشورہ دے دیا، شاہ جی کو ایم کیو ایم کے استعفی جلد واپس ہونے کی اُمید ہے۔

مزید پڑھیے ؛ پرویز رشید نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ہیں،جسٹس کاظم ملک

اسلام آباد سے جاری بیان میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت ایاز صادق کے معاملے میں عوام کی عدالت میں جائے، نون لیگ فیصلہ خلاف آنے پر جسٹس کاظم ملک پر الزامات نہ لگائے، اگر رانا ثناء اللہ کے پاس ثبوت ہیں تو سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کریں، رانا ثناء اللہ اور جسٹس کاظم کی جملے بازی درست نہیں۔

مزید پڑھیے ؛ پرویزرشید نے کاظم ملک کا دھمکی دینے کا الزام مسترد کر دیا

انہوں نے کہا کہ عمران خان جارحانہ پالیسی کے بجائے ملکی مسائل پر توجہ دیں، بھارت ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے اور عمران خان کو دھرنوں کی پڑی ہے، اپوزیشن لیڈر نے واضح کیا کہ کشمیر کے بغیر بھارت سے مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

مزید پڑھیے ؛ پرویز رشید نے ایاز صادق کیخلاف فیصلے کو متعصبانہ قرار دیدیا

پیپلزپارٹی کے رہنماء خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ملک کسی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا، ایم کیو ایم کے استعفے جلد واپس ہوجائیں گے۔ سماء

ECP

PTI

KHURSHEED SHAH

IMRAN KHAN

AYAZ SADIQ

NA122

Tabool ads will show in this div